آمنہ الیاس کا سڑک پرپان اور گٹکے کی پچکاری مارنے والوں کیلئے پیغام

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کی مشہور معروف اداکارہ آمنہ الیاس رنگ و جسامت اور دیگر اہم سماجی مسائل کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور عوام میں مختلف انداز میں اگہی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس سلسلے میں اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کراچی کے ایک بڑے مسئلے کی طرف مزاحیہ انداز میں عوام کی توجہ مرکوز کاروائی ہے۔ یقیناً آپ کے ذہن میں سوال ہوگا کہ کونسا مسئلہ؟ کراچی میں تو کئی مسائل ہیں۔ تو سنیں تو وہ مسئلہ ہے، پان اور گٹکے کھانے کے بعد سڑکوں، دیواروں اور فٹ پاتھوں پر پچکاری مارنے کا۔

Image Source: Instagram

جی ہاں، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام کے زریعے اداکارہ آمنہ الیاس نے مزاحیہ انداز میں اس مسئلے کی طرف روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس کراچی میں کسی مقام پر کھڑیں ہیں اور ایک شہری سے اتحاد جانے کا راستہ پوچھ رہیں ہیں۔ سڑک پر کھڑے شخص کے منہ میں پان یا گٹکا دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص جوں ہی آمنہ الیاس کو راستہ سمجھانا شروع کرتا ہے، وہ وقفے وقفے سے سڑک پر پچکاری مارتا ہے، ایک جملہ ادا کرنے کے بعد کبھی دائیں جانب تو کبھی بائیں جانب وہ پچکاری مارتے دیکھا گیا ہے، جبکہ وہ سہی انداز میں اپنی بات سمجھانے سے بھی قاصر ہے۔

اس دوران ویڈیو میں اداکارہ آمنہ الیاس جو گاڑی میں بیٹھی ہیں، وہ خشمگین نظروں کے ساتھ شہری کو دیکھتی ہے، اور تھوڑی دیر کے بعد جب شہری کی پچکاری ختم نہیں ہوتی، تو وہ وہاں گاڑی سے قے(اولٹی) کر دیتی ہیں، جس پر وہ شخص انہیں اخلاقیات اور تمیز کا لیکچر دینا شروع کرتا اور ویڈیو اس پیغام پر اختتام پذیر ہو جاتی ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لوگ صرف سرخ رنگ میں ہی رنگ کرنا جانتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے کراچی والے ہی بہتر جانتے ہیں۔ اداکارہ آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو انسٹا گرام پر اس وقت کافی وائرل ہے، ویڈیو کو اب تک تقریباً 1 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے پان کراچی کے شہریوں کی ثقافت کا حصہ ہے، پورے پاکستان میں سب سے زیادہ پان کراچی میں ہی کھایا جاتا ہے، جبکہ کراچی میں یہ کوئی نئی روایت بھی نہیں ہے، یہ برسوں سے چلتی آ رہی ہے لیکن پہلے جو لوگ پان کھایا کرتے تھے، وہ اتنے ہی زیادہ نفاست پسند اور اخلاقیات کا مظاہرہ کیا کرتے تھے، وہ کبھی راہ چلتے سڑکوں، دیواروں اور فٹ پاتھوں پر پان کی پچکاری نہیں مارا کرتے تھے۔ کیونکہ پرانے وقتوں میں جو لوگ پان کھایا کرتے تھے وہ عموماً گھروں میں یا تقریبات میں پان کھایا کرتے، جس میں وہ اپنے ساتھ گوالدان وغیرہ رکھا کرتے تھے۔ جسے بعد میں مختلف طریقوں سے ضائع کردیا جاتا تھا۔ شازو نازو ہی کوئی سڑک پر پان کھایا کرتا تھا۔

خیال رہے گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر مختلف حوالوں سے خبروں کی زد میں رہی ہیں، جن میں اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والوں کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا چہرہ آٹے میں ڈال کر لوگوں کو پیغام دیا تھا کہ رنگ گورا کرنے کے بجائے انسان خود کو پہنچانے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago