Categories: صحت

صبح نہار منہ پانی میں بھیگے بادام کے استعمال کے پانچ زبردست فوائد

بڑے بوڑھوں سے سنتے آئیں ہیں کہ دماغ کو تیز کرنا ہے تو نہار منہ بادام کھایا کرو، اگر آپ صبح بادام نہیں کھاتے تو آج سے کھانا شروع کردیں کیونکہ تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ بات بالکل دُرست ہے۔ صبح بھیگے بادام کھانا اس کے فوائد کو دُگنا کر دیتا ہے۔ بچوں بڑوں میں اس طرح بادام کھانے کی عادت دماغ کی بہترین نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،کیسے جانتے ہیں۔

نہار منہ بادام کھانا


بادام کو اگر رات میں پانی میں بھگو کر صبح کھایا جائے تو اس میں موجود منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے جسم پورا دن چاق چوبند رہتا ہے۔ پانی میں بھیگے بادام فوری ہاضمے کا باعث بنتے ہیں جبکہ خشک بادام کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ بھیگے بادام کھانے کی وجہ سے دل کی شریانوں کی سوزش میں کمی آتی ہے۔ بادام میں موجود میگنیز، آئرن اور کاپر کی وجہ سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔
البتہ موسمِ سرما میں بھیگے بادام کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو نزلہ زکام ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت

بادام میں بھرپور مقدار میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم موجود ہوتے ہیں، جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر صحت کے ضامن ہوتے ہیں۔ اپنی ہڈیوں کی صحت بہتر رکھنے کیلئے آپ کو ایک پیالہ دہی اور دلیے میں مٹھی بھر بادام ملا کر کھانے چاہئیں یا کسی بھی شیک کے ساتھ بادام مکس کرکے پئیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور

کچے باداموں کی افادیت پر نظر ڈالیں تو اس میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو آپ کے جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان خلیوں کی وجہ سے عمر بڑھنے کے دوران جِلد ڈھلنے لگتی ہے اور کینسر کے خدشات لاحق ہوتے ہیں۔ تاہم یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بادام کے چھلکوں میں موجود ہوتے ہیں اس لئے آپ انہیں چھلکوں سمیت کھائیں تاکہ انکے بہترین فوائد پاسکیں۔

دل کی حفاظت

image Source: Google

تحقیق یہ بتاتی ہےکہ روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے سے آپ کے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کے لیول کو کم اور صحت بخش کولیسٹرول کے لیول کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ بادام کو اسنیک کے طور پر کھانے سے دل کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم اور پروٹین دل کو مضبوط کرتے ہیں۔ وٹامن ای کی وجہ سے دل کی بیماریاں دور ہوتی ہیں جبکہ میگنیشیم دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

وزن میں کمی

روزانہ چند بادام بطور اسنیک کھانے سے آپ کافی دیر تک بھوک محسوس نہیں کرتے۔ اس کی وجہ بادام میں موجود فائبر، پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے،جو آپ کو زیادہ پیٹ بھرنے کی طرف راغب نہیں کرتی۔ تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ جسم میں کیلوریز کو جذب کرنے کے عمل کو کم کرنے میں بادام اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی وجہ سے بادام آپ کے وزن میں کمی کیلئے بہترین ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago