بلآخر ماڈل واداکارہ علیزے گبول کے دوسرے شوہر کا نام سامنے آگیا۔ رواں برس یہ خبریں سامنے آئیں کہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی ہے۔
اس بات کی تصدیق ماڈل واداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے کی گئی جس میں ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی پہنا رہا ہے۔
اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘ نئی شروعات، الحمداللہ’۔ علیزے گبول نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ‘دل’ اور ‘انگوٹھی’ کے ایموجی کا بھی استعمال کیا تھا۔
اس سے قبل وہ اسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔ ان دونوں کو 2018 میں ایک ساتھ بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر دیکھا گیا تھا، جب کہ 2017 میں ان کی طلاق ہوچکی تھی مگر بیٹی کی وجہ سے ان کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔
تاہم ، ماڈل واداکارہ کی دوسری شادی کے بارے میں تو سب کو علم تھا لیکن ان کے شوہر کون ہیں ؟ اس بارے میں سبھی لاعلم تھے اور بلکہ انہوں نے خود کافی عرصے سے اپنے دوسرے شوہر کی شناخت چھپائی ہوئی تھی۔ ان کے مداح بھی تجسؔس میں تھے کہ آخر انہوں نے کس سے دوسری شادی کی ہے ؟ تو اب اس راز سے پردہ اٹھ گیا ہے اور ان کے دوسرے شوہر کا نام منظر عام پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں: دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار
اس راز سے پردہ یوں اٹھا کہ انسٹاگرام پر علیزے گبول کی دوستوں کے ساتھ ہونے والے لائف سیشن کے دوران مبشرہ علی نامی ایک خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر کا نام بتا دیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ان کے شوہر کا نام زوریز ملک ہے ، اور وہ بزنس ٹیکون ملک ریاض کے بھتیجے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے یعنی علیزے گبول عمر میں اپنے شوہر سے دس سال بڑی ہیں۔ البتہ زوریز ملک کی شادی کے بارے میں پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ ان کی شادی اپنی کزن سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ علیزے گبول نے کم عمری میں فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے پاکستان میں تقریباً ہر ٹاپ ڈیزائنر اور برانڈ کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا شمار ان ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جنہوں نے مختصر عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اداکارہ آمنہ شیخ نے نئی زندگی کا آغاز کرلیا ہے؟
یاد رہے کہ علیزے گبول 2017 میں اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب برطانوی میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ علیزے گبول کے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے تعلقات ہیں۔ برطانوی میڈیا پر خبریں آئیں تھیں کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک وجہ دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی ہیں ۔یہ خبریں تک آئی تھیں کہ علیزے گبول اور عامر خان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ایسی خبروں پر دونوں نے کھل کر کوئی بات نہیں کی تھی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں۔
گزشتہ دو سال سے علیزے گبول کو فیشن شوز سمیت ڈراموں و فلموں میں بھی دیکھا گیا جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وہ کورونا وائرس کا شکار بھی ہوئی تھیں تاہم دو ہفتوں کے اندر ہی وہ صحت یاب ہوگئی تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…