سوشل میڈیا پر آج کل اداکارہ ایمن خان اور مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کے درمیان تنازع کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان یہ تنازعہ چھوٹی سی بات سے شروع ہوا تھا.
ایک انٹرویو کا مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ڈیجیٹل شو کے میزبان ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے ایمن خان سے سوال پوچھا کہ آپ ٹک ٹاکر جنت مرزا کو کیا مشورہ دیں گی؟ ایمن خان نے ہنستے ہوئے فوراً جواب دیا تھا ’’جنت کم میک اپ کیا کرو‘‘۔
ایمن خان کی میک اپ کم کرنے کی نصیحت جنت مرزا کو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں۔ جنت مرزا نے ویڈیو میں غصے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے؟ مزید کہا کہ مجھے وہ شخص میک اپ کم کرنے کی نصیحت کر رہا ہے جوخود بہت زیادہ میک اپ اور سرجریزکرواچکا ہے۔
جنت مرزا کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہوئی، اپنی اس کلپ میں انہوں نے کہیں بھی ایمن خان کا نام تو نہیں لیا البتہ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خاموش پیغام ایمن خان کو ہی دیا ہے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر چھوٹی سی بات سے شروع ہونے والے اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے کیونکہ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
اس بات پر جنت مرزا ایک بار پھر بھڑک اٹھیں اور کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہٰذا اندازے لگانا بند کرو۔انہوں نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں ، میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔
جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں ، عزت دیں اور عزت لیں۔
خیال رہے کہ جنت مرزا جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اپنی خوبصورتی کے باعث ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کی نمبرون ٹک ٹاک کوئین ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے۔
جبکہ ایمن خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی سرفہرست اداکاروؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کئی ہٹ پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے اور وہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، ان کے آفیشل ہینڈل پر 9.8 ملین فالوورز ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…