کیا احد اور سجل نے راہیں جدا کرلیں؟ مداح پریشان

“یقین کا سفر” اور “ یہ دل میرا” میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھانے والی احد اور سجل کی جوڑی جب حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی ہمسفر بنی تو ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب کے فوراً بعد ہی “احدکی شادی” سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہی۔ شادی کے بعد بھی اس جوڑی نے ایک ساتھ کئی فوٹو شوٹس ، کمرشلز کے علاوہ ایک ویب سریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا جسے بہت سراہا گیا۔

تاہم جب سے سجل علی کی فلم ‘ کھیل کھیل میں’ میں ریلیز ہوئی ہے احد رضا میر منظر سے بالکل غائب ہیں اور سجل ہر جگہ اکیلی نظر آرہی ہیں۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ سجل کے کیرئیر کی پہلی فلم ریلیز ہونے پر احد ایک بار بھی ان کے ساتھ نظر نہیں آئے، چاہے وہ اس فلم کی کوئی تشہیری مہم ہو یا فلم کا پریمیئر احد کہیں بھی دیکھائی نہیں دئیے۔ حتیٰ کہ اُن کی جانب سے اپنی بیوی کی پہلی فلم سے متعلق کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا۔ ان اہم موقعوں پر میاں بیوی کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے وجہ سے مداح کافی تعجسس میں پڑگئے اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اس لئے اب وہ ساتھ نظر نہیں آرہے۔

Image Source: Instagram

حلانکہ’ کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں جب سجل سے احد کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ احد آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے وہ دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آرہے۔ مگر مداحوں کو سجل کے اس جواب پر بالکل یقین نہیں آیا۔

دوسری جانب ،احد رضا میر جو انسٹاگرام پر شاذ و نادر ہی ایکٹیو نظر آتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں احد اکیلے ہیں اور ان کے پیچھے دیوار پر موجود گرافٹی پر “ڈونٹ” لکھا ہوا ہے۔ احد کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کا بس ایک ہی سوال ہے کہ سجل علی کے کہاں ہیں؟ ان کے ساتھ کیوں نہیں ہیں؟ وہ اکیلے کیوں ہیں وغیرہ وغیرہ۔ بہت سے لوگوں نے تو کمنٹ میں ان کی ممکنہ علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی کیں۔

بلاشبہ احد اور سجل کی جوڑی مداحوں کی پسندیدہ ہے اور مداح آن اسکرین کے ساتھ آف اسکرین بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر یہ جوڑی ایک ساتھ نظر نہیں آرہی یا اپنی تصویریں پوسٹ نہیں کر رہی تو اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ایک ساتھ نہیں ہیں یا انہوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق کی خبروں کی تصدیق ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر دیگر مشہور شخصیات کی علیحدگی کی افواہیں آنا شروع ہوگئیں تھیں جن میں عروہ حسین ،فرحان سعید اور فیروز خان شامل ہیں۔ ‘خدا اور محبت’ کے ہیرو فیروز خان اور علیزے کے بارے میں تو یہ افواہیں تھیں کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی اور چند دن بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی ایک تصویر میں فیروز خان اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago