جن کے پاس کوئی کام نہیں وہ تصویریں لگا کر خوش ہوتے ہیں

آج کل سوشل میڈیا پر انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑوں کا اپنی نجی ذندگی کی تصویریں پوسٹ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے بلکہ اکثر کوئی نہ کوئی شوبز جوڑی ایک دوسرے کی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرکے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتی نظر آتی ہے۔

لیکن اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف اس ٹریند میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیتے اور صرف اہم مواقع پر ہی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ اس حوالے سے آغا علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خواہشمند نہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ پرسنل لائف کو پرسنل لائف اور پروفیشنل لائف کو پروفیشنل لائف کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔ کسی حد تک آغا علی کی بات درست ہے لیکن صارفین کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی اس بات کا اشارہ کسی اور کی طرف ہے۔

Image Source: Instagram

یہ بات آغا علی نے خبر رساں ادارے اردو نیوز کو انٹرویو کے دوران کہی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کسی بھی کونے میں کوئی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اور یہ میری حد تک ہی رہنی چاہیے۔ تاہم سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی شیئر کی گئی تصاویر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہی نہیں، ہم عید پر ایک ساتھ تصویر بنا کر لگاتے ہیں، اور یہ اس لیے ہے کہ سیلیبرٹی ہیں۔ جبکہ دیگر سیلیبریٹیز کی تصاویر شیئرنگ پر بات کرتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ دیگر جو شوبز شخصیات اپنی تصاویر ہر وقت سوشل میڈیا پر شیئرکرتی رہتی ہیں، شاید ان کو اس سے خوشی ملتی ہوگی۔ آغا علی نے یہ بھی کہا کہ اصل میں جب ان کو اپنے کام سے لوگوں کی توجہ نہیں ملتی تو وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

Image Source: Instagram

دوران انٹرویو اپنی اہلیہ حنا الطاف کے ساتھ نجی چینل پر کپل شو کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر آغا علی نے بتایا کہ حنا کے ساتھ شو کرنا اس لیے بھی بہت اچھا لگتا ہے اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزرنے کا موقع میسر آجاتا ہے۔ حنا کے علاوہ اگر کوئی ایسی ساتھی ہوسٹ ہوتی جسے میں ٹھیک سے نہ جانتا تو میرے لیے مشکل ہوتا۔ آغا علی نے یہ بھی کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوتی ہے جب لوگ ان کی اہلیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حنا بہترین اداکارہ میں اور وہ انہیں دس میں سے ساڑھے نو نمبر دیتے ہیں۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب ، سوشل میڈیا صارفین انٹرویو میں آغا علی کی اداکار جوڑیوں کے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے کے خیالات سے کچھ خوش دیکھائی نہیں دیتے۔ لوگوں کو خیال ہے کہ آغا علی کی اس بات کا اشارہ گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی طرف ہے جو آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ بعض لوگوں نے آغا علی کی بات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں وہ وقت یاد دلایا جب وہ خود بھی اپنی اہلیہ حنا الطاف کے ساتھ ویلگ بناتے تھے اور اسے شیئر بھی کرتے تھے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی یہ مقبول جوڑی 2020 میں لاک ڈاؤن کے درمیان خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ ان کا نکاح جمعتہ الوداع کے بابرکت دن سادگی سے ہوا تھا جب کہ اداکار جوڑی نے مداحوں کو شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے دی تھی۔ شادی کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران بھی یہ جوڑا اپنی نئی شادی شدہ زندگی پر مداحوں سے گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہا تھا۔

مزید پڑھیں: ان مشہور پاکستانی شوبز جوڑیوں کے بیچ عمر کا کتنا فرق ہے؟

علاوہ ازیں ، آغا علی اور حنا الطاف کے دوسرے کو سرپرائز دینے کی ویڈیوز بھی شیئر کرچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ جنوری میں آغا علی نے حنا الطاف کو برتھ ڈے سرپرائز دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں تھیں۔

خیال رہے کہ آغا علی اور اداکارہ سارہ خان کے درمیان کئی سالوں سے قریبی تعلقات تھے اور لیکن پھر اچانک اداکار جوڑی نے اپنی راہیں الگ کرلیں اور ان کا بریک اپ ہوگیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago