پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف فلمی اداکارہ زینب جمیل یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے نہایت ہی مختصر وقت کے عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس دوران جہاں کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے وہیں اپنے کیرئیر کے دوران ٹی وی میزبان کے طور پر بھی نظر آئے۔ تاہم اداکارہ زینب جمیل نے مذہب کی خاطر شوبز دنیا کو خیرآباد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اداکارہ زینب جمیل نے سال 2015 میں ریلیز ہونے والی مشہور پاکستانی فلم “جوانی پھر نہیں آنی” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں انہوں خصوصی مہمان اداکارہ کے طور پر کام کیا تھا، جہاں وہ اداکار حمزہ علی عباسی کی محبت کے طور پر سامنے آئیں تھیں۔ بعدازاں انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کو اپنا مداح بنایا۔
تاہم اب 31 سالہ اداکارہ زینب جمیل کی جانب سے شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرنے کا ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ پیغام میں اداکارہ زینب جمیل نے لکھا کہ ” وہ اس بات کا فخر سے اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اب اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا کو خیرآباد کررہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اللہ تعالی کا ٰ شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ” الحمدالله اللہ نے میرا انتخاب کیا کہ میں قرآن و حدیث کی طلبہ بنوں اور اپنے دین کے بارے میں اور بھی جان سکوں۔
ڈامہ سیریل سسرال میری بہن کا کی اداکارہ زینب جمیل نے جہاں اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرتے ہوئے، اپنی بقیہ زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا وہیں انہوں نے اپنے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری میں اداکارہ زینب جمیل نے مزید لکھا کہ “یہ پیغام ان لوگوں کے لئے ہے، جو واقعی میں تشویش رکھتے اور پوچھ رہے ہیں کہ آخر میں نے یہ فیصلہ اچانک کیوں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ “میں آپ لوگوں کی۔فکرمندی کا احترام کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ وہ یہ اسٹوری شئیر کررہی ہیں۔
اپنے مداحوں کے نام لکھے گئے پیغام میں اداکارہ زینب جمیل نے لکھا کہ “وہ اپنے انتخاب کئے گئے کیرئیر سے بلکل بھی مطمئن نہیں تھیں۔ لہذا اپنے جاری کردہ طویل پیغام میں انہوں تمام ہدایتکاروں اور تمام ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا اور بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اس فیصلے کا احترام کیا اور ان کے طے شدہ پروجیکٹس سے انہیں دستبردار ہونے کا موقع دیا۔
واضح رہے اداکارہ زینب جمیل نے اپنے شوبز کیرئیر کو خیرآباد کرنے سے قبل کئی بڑے پروجیکٹس میں کام کر رکھا ہے، جن میں ہم ٹی وی سے منسلک “خواب سارے” شامل ہے،جس میں وہ اداکار منیب بٹ کے مدمقابل آئیں، جبکہ جیو انٹرنیٹ پر صدا سکھی رہو، سسرال میری بہن کا، منچلی، مل کے ہم نہ ملا اور آپ کی کنیز جیسے شامل ہیں۔
یاد رہے چند ماہ قبل مشہور بولی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے بھی شوبز انڈسٹری کا خیرآباد کیا ہے۔ جس کے انہوں نے ناصرف بھارت میں مفتی انس نامی نوجوان سے شادی کی بلکہ ان دنوں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر ہیں، جہاں وہ شرعی پردے میں نظر آرہی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…