اداکارہ اشنا شاہ ائیرپورٹ افیسر کے بغیر اجازت چھونے پر سخت برہم

معروف اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر شئیر کردہ پوسٹ میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ پر رضامندی کے بغیر چھوئے جانے پر سخت برہم، پرسنل اسپیس میں مداخلت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ اکثر وبیشتر آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر (او سی ڈی) سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں کہ کس طرح یہ متاثرہ لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیتا ہے۔

Image Source: File

اس ہی سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں اداکارہ اشنا شاہ سخت غصے میں نظر آئیں، انہوں نے جناح ائیرپورٹ پر ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی طرف روشنی ڈالی اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے غیر صحتمندانہ رویے کی نشاندہی کی۔

Image Source: Twitter

اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کیا ہے لوگوں کے ساتھ چھونے کا معاملہ، دوسرے لوگوں کو بغیر اجازت۔ یہ کیسے ٹھیک ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کے سیکیورٹی آفیسر کیلئے کہ وہ چھوئے اور بغیر کسی دستانوں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کئے بغیر ان کے بالوں پر ہاتھ پھیرے، او سی ڈی ایک حقیقت ہے، اس عمل کے باعث وہ ہل رہی ہیں اور انہیں کراہت محسوس ہو رہی ہے۔

اس موقع پر جب اداکارہ کی جانب سے تمام ماجرے کا احوال بیان کیا تو کئی دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کی بات سے بالکل اتفاق کیا، صارفین کا ماننا تھا کہ انہیں بھی ائیرپورٹ پر سیکیورٹی چیک کے دوران اس اذیت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے تاہم ایک صارف نے جہاں اسے ایک حقیقت قرار دیا وہیں انکشاف کیا امریکی ائیرپورٹ سیکیورٹی چیک اسے سے بھی کہیں زیادہ بدتر ہے۔

اس دوران ایک اور صارف نے انکشاف کیا کہ کس طرح انہیں خاص طور پر ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی آفیسر کو اپنے ہاتھوں کو صاف کرنے اور دستانے پہننے کی یاد دلانی پڑی، بصورت دیگر، وہ ناقص حفظان صحت کے ساتھ جاری رہتے ہیں۔

Image Source: Instagram

اگر آپ او سی ڈی سے ناواقف ہیں، تو یہ یاد رکھیں یہ دراصل ذہنی بیماری یا کیفیت ہے، جس میں مبتلا شخص کسی بھی ان چاہی چیز یا رویے سے ذہنی پریشانی کا شکار ہوسکتا ہے، یعنی اگر کوئی شخص کسی انجان شخص کے ہاتھ ملانے یا دوسروں کے قریب جانے سے دور رہنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کے قریب جانے یا اسے کسی دوسرے کی جانب سے چھونے سے وہ ذہنی اذیت کا شکار بن سکتا ہے۔ او سی ڈی میں مبتلا بعض افراد بار بار وہی چیزیں بھی دہراتے ہیں یا بار بار کسی ایک شے کو چھوتے بھی رہتے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل اشنا شاہ ایک پیغام میں اپنے ساتھ شاپنگ مال میں پیش آئے واقعے کا ذکر کیا تھا۔ جس میں ایک اجنبی خاتون نے ان سے ملنے کے لیے ان کے بالوں کو چھُوا جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا۔ اداکارہ کے مطابق اس بات کا اندازہ یقیناً ان خاتون کو نہیں ہے۔ اگر وہ آنٹی ان کے چہرے کو چھُوتیں تو یقینی طور پر ان کا پورا ہفتہ خراب ہوجاتا۔

یاد رہے اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کو لیکر ہمیشہ سے کافی سنجیدہ رہی ہیں، انہوں حال ہی اس حوالے سے موقف اپنایا تھا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر پاکستانی جو اداکاری کے شعبے اور اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago