سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی حقیقت نے سب کو حیران کردیا

مشہور و معروف پاکستانی فلمی اداکارہ ریما خان سے کون نہیں واقف ہے، ایک طویل عرصے تک ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول اداکاراؤں میں ہوتا رہا ہے، کہا جاتا ہے نہایت ہی کم وقت کے عرصے میں اداکار ریما خان نے اپنی زبردست اداکاری کے ذریعے پاکستان فلم انڈسٹری اپنی ایک الگ پہچان بنائی اور دیکھتے دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

شادی کے بعد سے لیکر اب تک اداکارہ ریما خان شوبز کی دنیا سے تو دوری اختیار کرچکی ہیں البتہ اداکارہ ریما خان آج بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں، اکثر اوقات ان کی جانب سے مداحوں کے نام پیغامات دیئے جاتے ہیں۔

Image Source: brecorder.com

البتہ ان دنوں معروف لولی ووڈ اداکارہ ریما خان کی انوکھے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس نے ناصرف ان کے تمام مداحوں کو چوکنے پر مجبور کردیا بلکہ بیشتر تو پہچان بھی نہ سکے کہ یہ فلمی اداکارہ ریما خان ہیں۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار ریما خان کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ریما خان کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے چہرے پر نکلی مونچھ اور ڈاڑی لگا رکھی ہے، جبکہ اس دوران انہوں نے سیاہ شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا ساتھ ہی انہوں نے سر پر کالے رنگ کی ایک پگڑی بھی باندھ رکھی ہے، جس سے ان کی شخصیت بالکل تبدیل نظر آتی ہے۔

دوسری جانب تصویر کے اگر کیپشن کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے لکھا کہ “دوستوں کے ساتھ گزارے کچھ پر لطف اور حسین لمحات”۔ البتہ انہوں نے اس تصویر میں زیادہ معلومات تو نہ دی کہ آخر اچانک انہوں نے ایسا روپ کیوں اختیار کیا گیا۔ تاہم مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، مداحوں نے بذریعہ کمنٹس اپنے خیالات کا ناصرف اظہار کیا بلکہ ریما خان کی تعریف کئے بغیر بھی نہ رہے سکے۔

واضح رہے 49 سالہ اداکارہ ریما خان سال 2011 میں طارق شہاب سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئی تھی، جس کے بعد سے وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام علی شہاب ہے۔

اگرچہ فلمی کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے اس عرصے میں صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس بھی حاصل کیا ہے جبکہ اپنی بہترین اداکاری پر وہ چار بار لکس اسٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago