احسن اور منال نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، سابقہ اداکارہ نور بخاری

پاکستان شوبز سے طویل عرصے تک منسلک رہنے والی مشہور و معروف سابقہ فلمی اداکارہ نور بخاری، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل دین کے راستے پر چلتے ہوئے، شوبز کی دنیا کو خیرآباد کردیا تھا، اگرچہ ماضی میں تو وہ کافی خبروں میں رہیں ہیں، لیکن میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دینے کے بعد وہ خبروں میں کافی کم ہی نظر آتی ہیں البتہ ان دنوں سوشل میڈیا پر جونئیر اداکارہ کو مشورہ دینے کے حوالے سے وہ کافی خبروں میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور مقبول ترین جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ منال خان نے اپنی سالگرہ منائیں تھیں۔ عموماً دونوں بہنوں کی سالگرہ کی تقریب ساتھ ہی ہوتی ہے البتہ اداکارہ ایمن خان کچھ عرصہ قبل اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکیں ہیں، لہذا انہوں نے اس بار اپنی سالگرہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں منائی تھی۔ جبکہ اداکارہ منال خان کی سالگرہ کی تقریب پاکستان میں ہی ہوئی تھی، جس میں منال خان کے قریبی دوستوں اور کئی ساتھی فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

Image Source: Instagram

اس دوران منال خان کی سالگرہ کی کچھ تصویریں بھی انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہیں، کئی تصاویر تو خود اداکارہ ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی تھیں، جنہیں بڑی تعداد میں مداحوں کی جانب سے تو پسند کیا گیا۔ اس سلسلے میں اداکارہ مناَل خان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شئیر کی گئی۔

Image Source: Instagram

اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے شئیر کردہ کچھ تصاویروں میں سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس پر ماضی کی صف اول کی اداکارہ اور شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ردعمل کے طور پر اداکارہ منال خان کو مشورہ دے دیا۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر اداکارہ نور بخاری لکھتی ہیں کہ مجھے واقعی اداکارہ منال خان اور اداکارہ ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن خان کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصوریں لیکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کوئی غلط بات نہیں ہے، لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں ، تو پھر یہ نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ کیونکہ نکاح سے قبل اس طرح کی تصویریں شئیر کرنا درست نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ “اور ان کے والدین خوش ہیں”.

Image Source: Instagram

واضح رہے اداکارہ منال خان کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں، جہاں مداحوں نے دیگر تصاویر کو پسند کیا وہیں بڑی تعداد نے اس مذکورہ تصویر پر اعتراضات بھی کئے، یہی وجہ ہے کہ شدید تنقید کے بعد اب اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے اس متعلقہ تصویر پر سوشل میڈیا پر رائے دینے کا آپشن ختم کردیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی بڑھتی ہوئی قربتوں اور منال خان کی سالگرہ میں احسن ًمحسن اکرام کے سرپرائز وغیرہ کو دیکھتے ہوئے عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید دونوں شادی کے خوبصورت بندھن میں بھی بنیں، البتہ یہ بات محض ابھی تک قیاس آرائیوں تک ہی محدود ہے، کیونکہ دونوں کی جانب سے فلحال اس طرح کی کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago