پیڑول کی بڑھتی قیمتوں پر نور بخاری کی بھی حکومت پر تنقید

وفاقی حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، حکومت کے اس فیصلے پر جہاں عوام ناخوش ہے وہیں فنکار برادری میں بھی واضح بے چینی دیکھی جا رہی ہے، جس کی اہلیہ مثال اداکارہ نور بخاری کی پوسٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ملک کی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس پر عوام کے ساتھ شوبز شخصیات بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں اور سابق اداکارہ نور بخاری نے ملک میں پیڑول کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت پر طنز کے تیر چلا دیئے ہیں۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری میں نور بخاری تانگے کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہم سب کو ایک اچھے تانگے میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

Image Source: Instagram

اس موقع نور بخاری نے مزید لکھا کہ پیڑول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب یوٹیوبر ارسلان نصیر بھی پیڑول کی قیمتوں میں اضافے پر نوخوش دیکھائی دیئے اور لکھا کہ “نہیں تو آپ کے خیال میں ارتغرل کیوں دکھایا جا رہا تھا؟ اس ہی لئے تاکہ عوام گاڑی کے بجائے گھوڑوں پر سفر کریے۔

واضح رہے وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 28 فروری تک لاگو رہیں گی۔

اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا گیا تھا، رہنماؤں نے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نفیسہ شاہ اور سابق وزیر خزانہ نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس سے پہلے بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا شہریوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے اور مہنگائی کے خاتمے کا واحد راستہ پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا اور حکومت کی جانب سے پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابقہ اداکارہ نور بخاری اور زویا ناصر سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

مزید برآں ، روس اور یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی وجہ سے پاکستان میں حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان تو موجود تھا لیکن 12 روپے تک کے ریکارڈ اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کردیا جبکہ بعض صارفین اس پر میمز بنانے کا موقع بھی نہیں گنوارہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago