پاکستانی ڈراموں کی نئی اور اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے اپنا ہم سفر منتخب کرلیا۔ دیار دل ، یقین کا سفر ، عشق بے نام، حیا کے دامن میں، کبھی بینڈ، کبھی باجا، یاریاں ،محبت نہ کریو، جھوٹی اور کچھ نہ کہو جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس کی دعائے خیر (بات پکی) لاک ڈاؤن کے دوران انجام پائی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم ساز اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ بات پکی کی تصاویر پوسٹ کیں جس کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے ڈھیر سارا پیار دینے کیلئے آپ کا بہت شکریہ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصویرں میں مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جب کہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللّہ تعالیٰ کے شُکرگزار بھی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیوٹیشن، اپنے جوڑے کی ڈیزائنر سمیت فوٹوگرافرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں اداکارہ مریم نفیس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گئیں۔
مریم نفیس کے منگیتر امان احمد نے بھی فیس بک پر تصاویر شیئر کیں ، انہوں نے لکھا کہ میں سمجھتا تھا کہ سچی محبت کا اب کوئی وجود نہیں لیکن میں غلط تھا، آپ نے جس محبت سے مجھ سے محبت کی میں اس پر آپ کا شکر گزار ہوں۔
مریم نفیس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں جب کہ ان کے منگیتر سفید کُرتا پجامہ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
مریم نفیس کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں منگنی کی مبارک باد پیش کی۔
مریم نفیس کا شمار شوبز انڈسٹری کی ان ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ میں ہوتا ہے جو متعددڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔
پاکستانی اداکاروں میں جلد شادی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ابھی کچھ دن قبل شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری نے نامور اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی سے منگنی کرلی۔ انسٹاگرام پر صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا “بات پکی”۔
صبور علی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ فیملی کی نیک تمناوؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ۔ جب کہ اداکارعلی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…