مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، جہاں انہوں نے ہمیشہ ہی اپنی زبردست اداکاری سے تمام دیکھنے والوں کو کے دل جیتے ہیں، وہیں ان کی پرکشش شخصیت لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے، جس پر کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کی خوبصورتی کاسمیٹکس سرجریز کو نتیجہ ہے، جس کی حقیقت کیا ہے، آئے جانتے ہیں۔
ایک طرف اداکارہ کبری خان کی خوبصورت اور پرکشش شخصیت اور زبردست اداکاری ہے، وہیں دوسری طرف اداکارہ نے اپنے نرم اور مہربان دل مزاج کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنائی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے اپنا ایک تفصیلی انٹرویو دیا، جس میں انہوں اپنی نجی زندگی، آنے والے پراجیکٹس، ختم نہ ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی۔ جبکہ برآں سوشل میڈیا پر کاسمیٹکس سرجریز سے اُٹھنے والے سوال پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
معروف فلم “جوانی پھر نہیں آنی ٹو” میں اداکاری کے زبردست جوہر دکھانے والی کبری خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بنیادی کاسمیٹکس سرجریز انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہر کوئی کرواتا ہے۔
اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں ایسا کوئی اداکار نہیں جس نے کاسمیٹک سرجری نہ کروائی ہو، اپنی جلد کو بہتر رکھنے کے لیے چہرے کی بنیادی سرجری ہر کوئی کرواتا ہے جیسے کہ لیزر وغیرہ۔ “یہ ہماری جلد کو تازہ اور صحت مند رکھنے کے لیے کیے جاتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ جم جانا پسند کرتی ہیں کیونکہ یہ نہ صرف تناؤ کو دور کرنے کے لئے اچھی ہے بلکہ یہ صحت مند بھی ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے، اگر کسی کو لگتا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے سے اس کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا یا کام میں بہتری آئے گی اور آپ خود کے بارے میں بہتر محسوس کریں گے تو پھر انہیں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے۔
اداکارہ کبری خان کا ماننا ہے کہ “ان کی شخصیت مختلف ہے، وہ ایک خوش نصیب انسان ہیں،” “وہ دوسرے کاموں کو ترجیح دیتی ہیں جو انہیں ظاہری شخصیت پر توجہ مرکوز کرنے اور مخصوص قسم کی لوکس پر یقین کرنے کے بجائے مصروف رکھے۔ لہذا، وہ ایسا کرنے سے گریز کرتی ہیں.”
اس موقع پر کبری خان نے دیگر اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ ان کے بال ہیں اور چہرہ بھی ان ہی کا ہے، وہ ان کے ساتھ جو چاہیں جو مرضی کریں۔
سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے کبریٰ خان نے موقف اپنایا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ چیزیں پوسٹ نہیں کرتی، انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کو ان کے بارے میں زیادہ کچھ جاننے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی وہ ابھی اتنی بہادر ہوئی ہیں کہ لوگوں کی تنقید کا جواب دے سکیں۔
واضح رہے ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ ماہ جبین کا اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ کبری خان نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ برس جنوری میں انہیں کینسر کا سامنا کرنا پڑا تھا، پچھلے دو سے تین سال اُن کی زندگی کے بہت مشکل رہے ہیں، ایک تو کورونا وائرس نے بہت پریشان کیا ہوا تھا دوسرا جب وہ اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو چیک اپ کے دوران کینسر کی تشخیص ہوا تھا۔ ان کے جسم پر ’گِلٹی‘ نکل آئی ،جس کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کرنا پڑا۔ اس گلٹی کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، تاہم اس کی تصدیق آپریشن اور ’بائیوپسی‘ ٹیسٹ کے بعد ہوگی۔ بعد ازاں ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کرکے ’گِلٹی‘ کو نکال دیا گیا اور اللہ کا شکر ہے کہ ٹیسٹ میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…