پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، چھوٹی سی زندگی، تھوڑی سی وفا، سلسلے، رمزِ عشقِ ، دیوانگی میں بہترین اداکاری کی بدولت ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں، متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جانداراداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔
حال ہی میں وہ اداکار آریز احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر آریز احمد کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی بتادیا کہ انہوں نے نکاح نامے میں کون کونسی شرائط درج کروا رکھی ہیں۔
اداکارہ حبا بخاری نے نکاح نامے پر شوہر کے لئے دوسری شادی سے متعلق شرط عائد کروائی ہے کہ وہ دوسری شادی نہیں کرسکتے۔ اس نوبیاہتا جوڑے نے حالیہ دنوں میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ملکی سیاست سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ انہیں شوہر آریز احمد کی دوسری شادی پر اعتراض ہے، جس پر آریز کا کہنا تھا کہ حبا بخاری نے ان سے نکاح نامے پر لکھوایا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں۔ اداکارہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ لڑکیوں کو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے میں لکھوانا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے۔
مزید پڑھیں: منیب بٹ نے دوسری شادی کے بیان پر وضاحت جاری کردی
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ’ دیوانگی’نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا لیکن انہیں ڈرامہ سیریل’فتور‘ میں اپنے جسمانی خدوخال پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں اُن کا کردار ایک ایسی لڑکی کا تھا جوکہ کالج کی طالب علم تھی اور سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ وہ اس کردار کے لحاظ سے عمر میں بڑی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اتنا ہی نہیں کچھ لوگوں نے تو ان کی شکل وصورت پر بھی تنقید کی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک بہت برے دور سے گزریں اور بہت پریشان ہوگئی تھیں۔
مزید پڑھیں: دوسری شادی کی خواہش ،بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ ڈالیں
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حبا بخاری اور آریز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…