پاکستان کی مشہور ومعروف ٹی وی، فلم اور تھیٹر اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ جوں ہی اداکارہ کی شادی کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح جہاں ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہے سکے وہیں انہیں اپنے شوہر کو لیکر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ مداح اداکارہ غنا علی سے خفا دیکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے ایک امیر، پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے شادی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سنگدل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ غنا علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کچھ خوبصورت تصویریں شئیر کی گئیں.
تاہم کچھ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توجہ اس بات پر مرکوز کروائی گئی کہ نوبیاہتا اداکارہ غنا علی کے شوہر پہلے سے ناصرف شادی شدہ شخص ہیں بلکہ وہ ایک بچے کے والد بھی ہیں۔ ان کے حوالے سے مزید کہا جا رہا ہے کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک بڑے کاروباری شخص ہیں، ان کا تعلق کراچی ہے، وہ یہاں اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ ہی مقیم ہیں۔
اس حوالے سے ایک فیس بک صارف کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ صارف کی جانب سے عمیر گلزار کی پہلی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ کچھ تصویریں بھی شئیر کی گئیں ہیں۔
صارف نے فیس بک پر جاری پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ دیکھنا واقعی حیرت زدہ اور پریشان کن ہے کہ ہمارے معاشرے میں امیر طاقتور آدمی کیا کرنے کے اہل ہیں۔ کراچی کے نام نہاد ارب پتی باس۔ مسٹر عمیر کو نیچے اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے لیکن محض 2 ماہ کے اندر ہی جب انھوں نے مشہور اداکارہ گھانا علی کے ساتھ افیئر شروع کیا تو گویا ان کی بیوی کی دنیا تباہی میں پڑ گئی۔
اس سلسلے میں عمیر گلزار کی پہلی بیوی کے فیس بک اکاؤنٹ پر شئیر ہونے والی ایک پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مشہور کاروباری شخص عمیر گلزار کی پہلی شادی کو تقریباً 5 سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ ان کی پہلی بیوی نے فیس بک ہوسٹ میں اپنے شوہر کو شادی کی 5 سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا شکریہ کہ میں ساری زندگی کو آپ کو تنگ کرسکتی ہوں۔ 5 سال اور آنے والے بہت سارے سال مبارک ہوں۔
واضح رہے فیس بک پر پہلی کی طرف سے یہ پوسٹ تقریباً 6 ماہ قبل جاری کی گئی ہے، چنانچہ جوں ہی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر سامنے آنا شروع ہوئیں، تو صارفین کی جانب سے غنا علی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے “گھر توڑنے اور برباد ” کرنے کا الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔
یہی نہیں اداکارہ غنا علی کی جانب سے جب شوہر عمیر گلزار کے ہمراہ تصویر شئیر کی گئیں، تو صارفین کی طرف سے ان کے شوہر کو غیر اخلاقی اور غیر مہذب تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اداکارہ غنا علی اس پر چپ نہ رہیں، انہوں مداحوں سے درخواست کی کہ بے شک انہیں کچھ بھی کہہ لیں مگر ان کے شوہر کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے۔
شادی بلاشبہ ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن یہاں افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کی نجی زندگی میں کافی مداخلت کرتے ہیں، فنکاروں کی ذاتی زندگی کو ذاتی زندگی تصور نہیں کیا جاتا ہے، لوگ کھلم کھلا ان پر اپنی رائے دیتے ہیں۔ اداکارہ غنا علی پاکستان کی کوئی پہلی اداکارہ نہیں ہیں، جنہیں اس تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، اس سے قبل اداکارہ سنبل اقبال بھی اس طرز کی تنقید کا سامنا کرچکی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…