پچاس لاکھ ملیں بھی تو خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام نہیں کروں گی،انوشے اشرف

مشہور وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔ انوشے اشرف حال ہی میں تابش ہاشمی کے شو ٹو بی آنیسٹ (ٹی بی ایچ) میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

اس شو میں انہوں نے “میرے پاس تم ہو” کے ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔

Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر اداکارہ انوشے اشرف کا یہ بیان جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگیا۔انوشے کو معلوم نہیں تھا کہ خلیل الرحمن پر کیا جانے وال یہ تبصرہ ان کے مداحوں کو سخت ناگوار گزرے گا اور وہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

اس بات کا اعتراف انوشے نے دیوا (دیوا) میگزین کی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا ہے۔ مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمن قمر کے بارے میں اس اظہارِ رائے پر انہیں لوگوں کی نازیبا زبان کا سامنا ہے۔

میگزین کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انوشے نے لکھا کہ میں نے صرف وہی کہا جو مجھےصحیح لگا ، میں اُن کے وژن اور اخلاقیات سے متفق نہیں ہوں۔ یہ میری رائے ہے اور میں نے اسے احترام کے ساتھ پیش کیا ہے۔مزید کہا کہ خلیل الرحمن قمر کے مداحوں نے ناصرف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ گالیاں دیں۔ 38 سالہ انوشے نے اپنے کمنٹ میں یہ بھی کہا کہ اگر آپ کسی دوسرے شخص کو شرمندہ کئے بغیر اس کی رائے کا احترام نہیں کرسکتے تو “یہ سوچنے کا وقت ہے”۔

Image Source: Instagram

اداکارہ انوشے اشرف نے یہ بھی بتایا کہ شو کے میزبان تابش ہاشمی نے بھی ان کی اس بات سے اتفاق کیا تھا۔ اس شو میں بات چیت کے دوران انوشے اشرف نے صبا قمر کے بارے میں انکشاف کیا کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں اور وہ کس سے شادی کررہی ہیں انوشے اُن کے ہونے والے ساتھی کو بھی جانتی ہیں۔ تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔اپنی شادی سے متعلق کئے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ دو سال تک ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے گھر والے ان سے شادی کا کہتے ہیں۔ جبکہ طابش ہاشمی کے اسکرین پر کم دکھائی دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہورہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ انوشے اشرف کمر سے پکڑ کر تصویر بنوانے والے ساتھی فنکار پر برہم

خیال رہے کہ وی جے و میزبان انوشے اشرف اپنی رائے کا اظہار کرنے میں کبھی نہیں گھبراتیں جس کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پران کے بیانات وائرل ہوجاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی انوشے کو ایک ٹی وی شو میں پہنے گئے اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جس پر انہوں نے ناقدین کو کرارا جواب دیدیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago