طلاق کی شرح اتنی کیوں بڑھ رہی ہے؟ شان شاہد نے وجہ بتادی


0

شادی اور طلاق ایک عام رجحان ہے جو پوری دنیا میں ہوتا ہے تاہم عام لوگوں کے برعکس شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات کی ازدواجی حیثیت بہت زیادہ توجہ حاصل کرتی ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں شوبز شخصیات کے درمیان طلاق کا رجحان بہت تیزی سے بڑھا جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت بالی ووڈ انڈسٹری بھی شامل ہے۔

اگر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سال 2022 پر نظر دوڑائی جائے تو ایسے معروف میاں بیوی جن کی کامیاب زندگی کی مثالیں دی جاتی تھیں انہوں نے بھی اپنی راہیں جدا کرلیں جیسکہ معروف لالی ووڈ جوڑی ثنا اور فخر جعفری، ڈرامہ انڈسٹری کی نامور فنکار جوڑی مدیحہ رضوی اور حسن نعمان ، سجل اور احد، فیروز خان اور علیزے سلطان وغیرہ ۔ان شخصیات کی اچانک جدائی نے نا صرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ یہ خبرسوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بھی یہ ٹاپ ٹرینڈز بنیں۔

Image Source: File

حال ہی میں لولی وڈ اداکار، پروڈیوسر و فلم ساز شان شاہد نے ایک نجی میگزین کو دیئے انٹرویو میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت عمل ہے، جو لوگ سوچ سمجھ کر شادی نہیں کرتے بعد میں ان کے رشتوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور جو طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جلد بازی میں فیصلے کر لئے جاتے ہیں سوچا سمجھا نہیں جاتا، تھوڑا ساتھ چل کر پتہ چلتا ہےکہ ہم ایک دوسرے کےلئے نہیں بنے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے پھر ایسے شادی شدہ جوڑے کو طلاق کی صورت میں الگ ہونا پڑتا ہے۔

Image Source: File

اس حوالے سے شان شاہد کا مزید کہنا تھا کہ جوڑے میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے،شادی ہو یا زندگی کے دیگر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔

شان شاہد کے مطابق شادی کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم جس کا انتخاب کررہے ہیں اس کے ساتھ ہماری ذہنی ہم آہنگی ہے یا نہیں ہے۔ معاملات وہاں خراب ہوتے ہیں جہاں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ عشق کے خیال سے پیار کرتے ہیں یہ ہوتا کیا ہے اسے سمجھنا نہیں چاہتے بس جو اچھا لگ گیا شادی کرلی جلد بازی میں بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو وہ ہے ہی نہیں جس کے ساتھ زندگی کا سفر کٹ سکے تو بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

یاد رہے کہ شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سُپراسٹار شان کی ایکشن فلم ‘ضرار’ کی نمائش کا بلآخر اعلان ہوگیا

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شان شاہد نے پاکستانی ڈراموں میں طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تنقید کی تھی۔ہوا کچھ یوں تھا کہ معروف مزاحیہ میزبان مصطفیٰ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ڈراموں میں طلاق کی بڑھتے ہوئے رجحان پر مزاح کا انداز اپناتے ہوئے تنقید کی تھی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں نجی ٹی وی چینل کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یا اللہ روز کے 60 ڈراموں میں جس جس لڑکی کو طلاق ہونے والی ہے ان کا گھر بچالے، آمین’۔ اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے صحیح کہا کہ اب تو انہیں طلاق کا دفتر بھی کھول لینا چاہیے، اتنی پروموشن کے بعد۔

علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں شان نے اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کا نام بتاکر سب کو حیران کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر انہیں فلم’مجاجن 2‘ کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حیات یا ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *