ماجد جہانگیر مالی بدحالی کا شکار صدر اور وزیر اعظم سے امداد کی اپیل

پی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام ‘ففٹی ففٹی’ کے معروف اداکار ماجد جہانگیر جو کہ فالج کے علاوہ کئی دیگر امراض میں مبتلا ہیں نے اپنے علاج معالجے کے لئے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مالی امداد کی اپیل کردی ہے۔

سینئر اداکار ماجد جہانگیر جو 11 زبانوں پر عبور رکھتے ہیں، سندھی زبان میں کئی ڈرامے کیے، چار پاکستانی فلموں اور پینتیس سے زائد اسٹیج شوز اور ریڈیو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور جنہوں نے تقریباً 50 سال ٹی وی کےلیے خدمات سر انجام دیں آج کسمپرسی کی حالت میں بے یارو مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Image Source: Screengrab

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے فنی خدمات پر تمغہ امتیاز تو دیا گیا لیکن مالی امداد نہیں کی گئی جبکہ نواز شریف حکومت نے ان کی امداد کی تھی۔

مزید پڑھیں: شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور نام آج انڈہ پراٹھہ بیچنے پر مجبور

ماجد جہانگیر نے بتایا کہ انہیں ماہانہ ادویات کے لیے 30 ہزار وپے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ فزیو تھراپی اور ڈاکٹر کے معائنے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ہوا، اس لئے وہ وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان سے مالی تعاون فراہم کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے فنڈز سے ان کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ وہ اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی خریداری کرسکیں۔

Image Source: Screengrab

اداکار نے بتایا کہ ان کے والدین، بھائی اور اہلیہ دنیا سے جا چکے ہیں، مشکل وقت میں کچھ دوست ہیں جو مدد کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملک ریاض کی جانب سے ملنے والے گھر کے پڑوسی اور ان کے اہلخانہ ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں جبکہ کراچی میں وہ ایک دوست کے فلیٹ پر قیام کرلیتے ہیں۔

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ اگر حکومت نے ماجد جہانگیر کی مالی مدد نہیں کی اور ان صحت کے حوالے سے غفلت برتی تو ان کی زندگی بھی عمر شریف کی طرح ختم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جرمنی کے ایک اسپتال میں اس وقت انتقال کر گئے جب انہیں ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے امریکہ لے جایا جا رہا تھا۔ عمر شریف کافی عرصے سے علیل تھے لیکن ان کی بیماری کے بارے میں سب لاعلم رہے اور جب انہوں نے حکومت سے امریکا میں علاج کروانے کی اپیل کی تو تب تک ان کی حالت تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی تھی۔

Story Courtesy: Nicelifestyle

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago