پاکستانی طالبہ کی اے سی سی اے کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی

پاکستانی ہونہار طالبہ نے اے سی سی اے (چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹس کی ایسوسی ایشن) کے زیر اہتمام عالمی پیشہ ورانہ اکاؤنٹس امتحانات میں اپنی بہترین کارکردگی سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم کو دسمبر 2020 میں منعقدہ فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر عالمی انعام یافتہ قرار دیا گیا ہے۔ ہونہار طالبہ نے اس منعقدہ امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اکاؤنٹنسی کے شعبے میں اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

Image Source: Facebook

اس امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کرنے کے بعدحصہ لیا اور پاکستانی طالبہ نے ٹاپ کرکے سبھی کو حیران کردیا۔ زارا نعیم کے مطابق اِس امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کے لیے انتہائی پر وقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقع کے لیے دروازے کھلتے ہیں۔

اپنی شاندار کامیابی کےحوالے سے بات کرتے ہوئے زارا نعیم نے کہا کہ وہ اس کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ خاندان کی ساری لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تمام مصنوعی رکاوٹوں کو عبور کر کے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

Image Source: Facebook

زارا نعیم نے کہا کہ میرے والد میرے لئے ایک سچے رول ماڈل ہیں۔ میں نے انہیں اپنی فوجی خدمات میں اعلیٰ درجے پر پہنچتے ہوئے دیکھا ہے، انہوں نے مجھے ہمیشہ اپنے نقش قدم پر چلنےکی ترغیب دی۔

اے سی سی اے کی رکن بننے کے بعد مستقبل میں زارا نعیم اپنی کنسلٹنسی فرم قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔طالبہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم کی جانے والی قابلیت اور اے سی سی اے کی جانب سے ارکان کو پیش کی جانیوالی رکنیت اور تعلقات کے باعث ان کی فرم اس قابل ہوگی کہ بین الاقوامی کلائنٹس حاصل کرسکے۔ اس حوالے سے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اے سی سی اے قابلیت اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کی پختہ بنیاد کے ساتھ ان ہنر اور قابلیت کی سختی سے جانچ کرتی ہے جن کی آج کے دور میں ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کوڈ 19 کے نتیجے میں عالمی سطح پر بہت زیادہ اثر انداز ہونے کے باوجود اے سی سی اے پوری دنیا میں اپنی مارکیٹوں کی وسیع اکثریت میں تقریباً 153,000امتحانات کرانے میں کامیاب رہا ۔درحقیقت اے سی سی اے دنیا بھر سے طلباء کو ایک قابل اور اخلاقی مالیاتی پیشہ ور کی حیثیت سے ایک فائدہ مند کیریئر کے لئے تیار کرتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago