ابرارالحق کا کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان

“ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ ان کی یاد میں ہمارے ہیرو کے گاؤں میں ایک اسکول بنایا جائے گا ،” نامور گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

کوہ پیما محمد علی سدپارہ تاحال لاپتہ ہے۔ ان شمار پاکستان چند مشہور ترین کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے، یہ ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑوں میں سے آٹھ کو عبور کررکھا ہے۔ جبکہ وہ رواں ماہ کے شروع میں دو ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ پاکستانی محمد علی سدپارہ سمیت آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے جان سنوری اور چلی کے جان پبلو کی تلاش پچھلے کئی روز سے کے 2 پہاڑیوں پر جاری ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو آخری بار 5 فروری کی دوپہر دیکھا گیا تھا، اس وقت وہ کے 2 پہاڑ کے سب سے مشکل پوائنٹ بوتل نیک کے پاس موجود تھے، یہ ایک انتہائی دشوار گزار اور کٹھن راستہ ہے، کے 2 کی کل لمبائی 8 ہزار 6 سو 11 میٹر ہے اور اس مقام سے آخری پوائنٹ میں محض 300 میٹر کا ہی فاصلہ رہے جاتا ہے۔

کوہ پیما محمد علی سدپاہ اور ان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو مشن جاری ہے، اس سلسلے میں تمام زمینی اور فضائی کوششوں کو استعمال میں لایا جارہا ہے، تاہم فلحال کامیابی نہ ملنے کے بعد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اس تلاش کو جاری رکھا جائے گا۔

جوں ہی یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر سامنے آئی، عوام کی جانب سے ناصرف ان کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے بلکہ لوگ ان کی بےشمار خدمات پر انہیں مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ انہیں لوگوں میں ایک مشہور ومعروف گلوکار اور سیاستدان ابرارالحق کا ہے، جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا اور ان کے خواب کو پورا کرنے کا عظم ظاہر کیا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف ابرارالحق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ بات ابھی معلوم ہوئی کہ اس مشن کے بعد کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں ایک اسکول تعمیر کرنا چاہتے تھے، لہذا ہم نے ان کے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور انشاءاللہ ان کے گاؤں میں ان کی یاد میں ایک اسکول تعمير کروایا جائے گا۔

اس موقع پر کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ وہ ابرارالحق کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے والد کے خواب کو پورا کرنے اور ہمارے علاقے میں اسکول بنانے کا اعلان کیا۔

ساجد علی سدپارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کا خواب تھا کہ وہ اپنی آپ کے تحت اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنائیں، جہاں علاقے کے بچے باآسانی سے پڑھ سکیں اور اسکول کا سارا خرچہ ان کے والد آٹھائیں۔

اس موقع پر گلوکار فخر عالم کی جانب سے ناصرف گلوکار ابرارالحق کے اس اقدام کی تعریف کی بلکہ انہوں نے اس نیک کام کے لئے اپنی خدمات بھی پیش کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے چند روز قبل کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر آپ آپریشن ان کی لاشوں کی تلاش کے لئے کیا جاتا ہے، تو وہ کچھ سمجھنے والی بات ہے کیونکہ 8000 میٹر کی بلندی پر سردی کے موسم میں 2 ،3 دن تک زندہ رہنا، ایک بہت مشکل بات ہے۔

یاد رہے محمد علی سدپارہ پاکستان کا وہ فخر ہے، جس نے دنیا کی 8 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرایا ہے۔ مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ 2 فروری 1976 کو اسکردو میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ابھی وہ لاپتہ ہے لیکن پوری قوم اس وقت کسی معجزے کا انتظار کررہی ہے کہ کچھ معجزہ ہوجائے اور تینوں کوہ پیما سلامت کے ساتھ واپسی آجائیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago