آغا علی کے لئے2018مشکل سال محبت اور پیسہ دونوں ہاتھ سے گئے۔

اداکار آغا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران اُن کے ہمراہ ساتھی اداکارہ امر خان بھی موجود تھیں۔

Aagha Ali Talk About Tough Times

آغا علی نے ماضی میں جھانکتے ہوئے برے وقت کے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں انہوں نے اپنے 90فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا۔

آغا کا بتانا تھا کہ اسی سال ان کا ایک کافی قریبی رشتہ (رومانوی سطح کا) بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ انہیں برا بھلا بولتے تھے اور وہ خود کو سوشل میڈیا پر بطور ولن ہی دیکھا کرتے تھے، ان کا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔

آغا علی نے بتایا کہ پھر انہوں نے 2018ء میں عمرہ ادا کیا اور آہستہ آہستہ اُن کے معاملات سدھرنے لگے تھے، انہوں نے اس دوران اللہ کو خود سے بہت قریب پایا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عمرہ ادائیگی کے بعد اُن کا جینے کا طریقہ اور زندگی سے متعلق خیالات بدل گئے تھے۔

Image Source:Unsplash

یاد رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں جڑے تھے، لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

آغا علی کی وضا حت

اب آغا علی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔

Image Source:Instgram

انہوں نے لکھا ‘آپ سب کی پوسٹس اور پیغامات کا بے حد شکریہ، میں یہاں تصحیح کرنا چاہوں گا کہ میری کسی سے منگنی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی میں نے اس حوالے سے کچھ کہا’۔

کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا، اس کے علاوہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے 2020 جولائی میں شادی کی تھی۔سارہ اور فلک شبیر کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Image Source:Unsplash

جبکہ حنا الطاف ااور آغا علی کے بارے میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں، متعدد مواقعوں پر آغا علی اکیلے ہی بیرونِ ملک گھومتے اور سیر سپاٹے کرتے نظر آئے ہیں۔اور حنا بھی انسٹا گرام پر اپنی اکیلے ہی تصویر شئیر کرتی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago