پاکستانی نوجوان سےمحبت، امریکی خاتون شادی کیلئے پاکستان آگئیں

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔ محبت، شادی یہ تو بس سب تقدیر کے کھیل ہیں، کس کا نصیب کا اور کس سے جوڑا ہوا ہے یہ انسان کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان شہزاد احمد خان کے ساتھ ہوا، جس کی محبت میں گرفتار ہوکر ایک 55 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کے علاقے تاندلیا نوالا کے رہائشی شہزاد احمد خان کی زندگی میں دلچسپ موڑ اس وقت سامنے آیا جب اسے 55 سالہ امریکی خاتون سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر محبت ہوگئی۔ محبت اس حدتک پر اثر اور شدید تھی کہ امریکی خاتون الزبتھ مینڈیز اپنی محبت کے حصول کے لئے سات سمندر پار سے پاکستان پہنچ گئیں۔

اس موقع پر 55 سالہ الزبتھ مینڈیز نے پاکستان پہنچنے پر سب سے پہلے اسلام قبول کیا، فیصل آباد میں واقع جامع فیضیہ میں امریکی خاتون نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نیا نام مریم رکھا، جس کے بعد امریکی خاتون نے 27 سالہ پاکستانی نوجوان شہزاد علی خان کے ساتھ مقامی عدالت میں جاکر کورٹ میرج کرلی۔

Image Source: nayadaur.tv

نئے رشتے کے بندھن میں میں بندھنے کے بعد نوبیاہتا جوڑا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے، دونوں میاں بیوی اس رشتے سے ناصرف بےحد خوش ہیں بلکہ وہ ایک دوسرے سے اس بات کا مختلف اور پیار بھرے انداز میں اظہار بھی کررہے ہیں۔

اس موقع پر 55 سالہ امریکی نو مسلم خاتون مریم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بےحد خوش ہیں، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جبکہ انھیں فیصل آباد شہر گھوم کر بھی بےحد خوشی ہے۔

جبکہ دوسری جانب دولہے شہزاد علی ًخان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے ایک برس سے امریکی خاتون سے رابطے میں تھے، وہ دونوں فیس بک پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کیا کرتے البتہ اب شادی کرکے ایک دوسرے بہت زیادہ خوش ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں اس قبل بھی کئی نوجوانوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر محبت اور پھر شادی کی ہیں۔ اس موقع پر کئی بیرون ملک سے آنے والی خواتین نے پاکستان آنے کے بعد ناصرف شادیاں کی بلکہ ساتھ ہی ساتھ اسلام بھی قبول کیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago