Categories: صحت

پانچ حیرت انگیز انڈے کھانے کے فائدے کیا ہیں؟

ناشتے میں اکثر افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں بلکہ اسے اپنی پسند اور ذائقہ کے مطابق مختلف طریقوں سے پکا کر کھاتے ہیں، جیسے کسی کو ہاف فرائی انڈہ کھانا اچھا لگتا ہےتو کسی کو فل فرائی۔کوئی اُبلا ہوا انڈا پسند کرتا ہے تو کوئی انڈے کا آملیٹ بناکر کھاتاہے۔ یہاں آپ کی معلومات کیلئے یہ بتاتے چلیں کہ دنیا میں بہت کم غذائیں ایسی ہیں جو اپنے غذائی اجزاء کے اعتبار سے انڈے کے ہم پلہ ہیں۔یوں تو انڈے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ان میں سے پانچ اہم ترین درج ذیل ہیں۔

Image Source: Unsplash

 
پروٹین کا خزانہ

Image Source: Unsplash

ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کی نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔

آنکھوں کیلئے بہترین غذا

Image Source: Unsplash

انڈے میں پایا جانے والا لوٹین اور  رکسینتھن کیراٹنائڈ  اجزاء عمر کو بڑھانے والے مسکولر  کی مدد کرتےہیں، تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ انڈا کھانے سے لوٹین لیول 26 فیصد اور زیزینتھن کا لیول 37 فیصد بڑھتا ہے جو کہ آنکھوں کے لیے مفید ہے۔ 

مفید کولیسٹرول

Image Source: Unsplash

ایک انڈے میں تقریباً 212 ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا جو  کہ عمر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

کولین کا بہترین ذریعہ

Image Source: Unsplash

انڈے کی ایک زردی میں کولائن پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی جزو ہمارے موڈ کو بہتر کرنے اور دماغی صحت کے لیے اہم ہے لیکن پورا انڈا کھانے سے اس کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ 

دل کی بیماری سے تحفظ

Image Source: Unsplash

مختلف تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

علاوہ ازیں، انڈوں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال بہترین صحت کے لیے ضروری ہے۔ایک ہفتے میں 6 سے 12 انڈے کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ ناشتے میں انڈے کھانے کی عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا اب انڈے بھی زمین میں اُگیں گے؟ حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

دراصل یہ ایک ایسی غذا ہے جو انسانی جسم کو اہم اور مختلف وٹامنز کیساتھ دیگر اجزاء فراہم کرتی ہے اور جسمانی توانائی دیر تک برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اسی لئے اس کو انسانی صحت کے لیے سپرفوڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago