اسلام آباد میں نوجوان جوڑے کا بولڈ فوٹو شوٹ، انصار عباسی سیخ پا


0

پاکستان کے ایک سینئر اور نامور صحافی انصار عباسی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سوشل میڈیا پر ایک حساس معاملے کو لیکر توجہ مرکوز کرائی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالم نگار نے دارالحکومت میں دو نوجوانوں کو عوامی سطح پر فحاشی پھیلانے پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر عوام میں بھی کافی غم و غصہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی انصار عباسی نے سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں کے خلاف عوامی سطح پر فحاشی پھیلانے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کاروائی کی درخواست کی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا جہاں وہ دونوں نوجوان بحث اور توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں انصار عباسی کو بھی لیکر کافی مباحثے جاری ہیں۔ کچھ لوگوں نے حمایت کی، تو کچھ نے کا خیال ہے کہ شاید انہیں اس وقت کوئی جانتا بھی نہ ہوگا لیکن سینئر صحافی کی مہم کے بعد دونوں کو لوگ جان گئے ہیں۔

Image Source: Twitter

ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں انصار عباسی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مقامات پر فحاشی پھیلانے پر مذکورہ جوڑے کو گرفتار کیا جائے۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ انصار عباسی کی جانب سے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ انہوں نے اس طرح کے معاملات کے خلاف آواز بلند کی ہے، اس سے قبل بھی وہ ان معاملات پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے صحافی انصار عباسی کی شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے، عوام سے درخواست کی یے، کہ مذکورہ جوڑے کے حوالے سے اگر کوئی معلومات ہے تو سامنے آئیں۔

ایک جانب جوں ہی سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کی جانب سے اخلاقی اقدار کو لیکر ٹوئیٹ سامنے آئی، تو لوگوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے براہ راست ان کے عہدے کے کام سے متعلق سوالات کھڑے کئے گئے، کسی نے کہا کیا ڈپٹی کمشنر کا کام اخلاقی اقدار کے حوالے سے کام کرنا ہے؟ تو کوئی پوچھتا نظر آیا کہ دو لوگوں کا بولڈ فوٹو شوٹ دونوں شخصیات کے لئے اتنا اہم مسئلہ ہے؟ تو کسی نے اصلی کام یعنی غیر قانونی تعمیرات، منشیات روک تھام وغیرہ جیسے کام پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب ایک بڑے طبقے کی جانب سے دونوں شخصیات کے اقدامات اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے پر شدید پذیرائی بھی دی گئی اور ان کی کاوشوں کو سراہا بھی گیا۔

بعدازاں انصار عباسی کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک اور پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ، ڈئیر ڈپٹی کمشنر ، میں آپ کے اس عمل کی تعریف کرتا ہوں، برائے مہربانی عریانی اور فحاشی کے محافظوں کی تنقید کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ ملک کے قانون کے مطابق آپ کو ان لوگوں کو روکنے کے لئے کام کرنا چاہئے، جو عوام میں فحاشی پھیلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک طرز کی ایپلیکیشنز ملک میں فحاشی پھیلانے کا سبب ہے، وزیراعظم

واضح رہے انصار عباسی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل نیشنل ٹی وی پر ایک خاتون کے ورزش کرنے کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی تھی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کی تھی کہ وہ اس معاملے پر سخت ایکشن لیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں۔

اس سے قبل انصار عباسی نے اداکار مہوش حیات کے بکسٹ اشتہار کو لیکر بھی سخت موقف اپنایا گیا، انہوں کہا تھا کہ بسکٹ بیچنے کے لئے اب ٹی وی پر مجرا چلے گا۔ پیمراہ نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
1
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format