کراچی سے برگر گینگ نامی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار


0

کراچی پولیس کی جمعہ کے روز ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی، جس میں پولیس نے ’برگر گینگ‘ کے نام سے جانے والے ایک گروہ کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، جو ڈی ایچ اے اور کلفٹن سمیت شہر کے پوش علاقوں میں واقع گھروں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق یہ گروپ شہر میں’برگر گینگ‘ کے نام سے بدنام ہے۔ مقامی اصطلاح میں ‘برگر’ سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو مراعات یافتہ پرورش یا اعلٰی طرز زندگی رکھتا ہے۔

Image Source: ARY News

اس موقع پر ضلع جنوبی کے ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ ڈی ایچ اے ،کلفٹن ، ضلع شرقی اور ضلع وسطیٰ کے کچھ علاقوں میں گھروں میں ڈکیتوں کی وارداتوں کے پیش نظر گزری پولیس نے ایک کاروائی کے دوران اس گروہ کے سرغنہ کو زیر استعمال کار سمیت حراست میں لے لیا۔

گینگ کے سرغنہ کی شناخت محمد شاہد عرف باس کے نام سے ہوئی ہے۔ گروہ کے سرغنہ کے علاوہ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر عرف جازو، عمران جمیل اور محمد فیصل عرف پاکوری کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی قیمتی اشیاء برآمد ہوئی، جسے پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گروہ کے اراکین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈی ایچ اے، کلفٹن اور ضلع شرقی اور ضلع وسطی کے دیگر گھروں میں ڈکیتیاں کی ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان کو ماضی میں بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع تھانے گرفتار کرچکے ہیں جبکہ عدالتوں نے انہیں مفرور بھی قرار دیا ہے۔

Image Source: File

زبیر نذیر شیخ نے انکشاف میں مزید بتایا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں، ان کے خلاف ضلع جنوبی، شرقی اور وسطی کے مختلف پولیس اسٹیشن میں درجنوں جرائم و واردات کی ایف آئی آر درج ہیں۔

گرفتار برگر گینگ کے ملزمان کے پاس سے سونے کے زیورات کے دو سیٹ، مہنگی گھڑیوں پر مشتمل ایک باکس، تین لیپ ٹاپ، دو ٹیبلٹس اور مختلف پرائز باؤنڈ پر مشتمل ایک پاؤچ، ایک کار، چار بندوقیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔

ایک مقامی میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے سینئیر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد عامر گینگ کا کرتا دھرتا یعنی لیڈر تھا۔ اس کے علاوہ وہ دبئی میں ایک کاروبار بھی چلا رہا تھا اور کراچی میں اس نے اپنے آپ کو ایک بزنس مین کے طور پر دکھا رکھا تھا۔

سینئر پولیس افسر نے دوران گفتگو ملزم محمد عامر کو ایک اعلیٰ درجے کا مجرم قرار دیا تھا، جس نے جائیداد اور دیگر کاروبار میں سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ ملزم نے نے اپنی اعلی معیار زندگی بھی برقرار رکھا ہوا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا ماہانہ خرچہ تقریبا 4 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو دی، اس لئے دوبارہ لوٹنے آیا ہوں

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق مذکورہ گروہ کراچی میں ڈی ایچ اے، کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں سال 2015 سے وارداتیں کر رہا ہے، جبکہ شاہد الیاس عرف برگر سال 2015 میں گروہ کا سرغنہ بن کا سامنے آیا تھا۔ یہ گروہ کسی بھی بنگلو کا انتخاب کرتا اور دن کے وقت میں واردات سرانجام دیتا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی جانب سے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی کے ساتھ واردات کی کوشش کی گئی، اس دوران موٹر سائیکل سوار نے ڈکیٹی پر مزاحمت کی، تو ڈاکوؤں کی جانب سے جواباً کم سن بیٹی کے سامنے والد کو گولی مار دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format