موسم گرما میں جلدی امراض اور خارش سے کیسے بچا جائے؟


0

جلدی امراض کے طب کے مطابق گرم اور مرطوب موسم میں فنگل بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ فنگل انفیکشن جلد کے چھپے ہوئے یعنی ایسے حصوں پر ہوتا ہے جن حصوں پر ہوا کم لگتی ہے اور یہ انفیکشن ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے، جو چست کپڑے یا سارا دن جوتے پہن کر رکھتے ہیں۔

Summer Skin Diseases Infection

اس انفیکشن سے بچنے کے لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ جتنا ممکن ہو سکے دن میں نہائیں اور خود کو تازہ دم رکھیں۔ نہانے کے بعد جسمانی سطح جلد اور جوڑوں کے نیچے اینٹی فینگل پاؤڈر لگائیں اور رات سونے سے پہلے متاثرہ حصوں پر اینٹی فینگر کریم لگائیں۔ جلد کی بیماریوں سے بچنے کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ نہانا چاہیے اور خود کو بہت زیادہ صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔

Summer Skin Diseases Infection

گرمی کے موسم میں عام طور پر ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور اس کے سبب جلد کے مردہ خلیات اور چکنائی مساموں کو بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے بلیک ہیڈز اور ایکنی کی افزایش بڑھ جاتی ہے جسے فنگل ایکنی کہا جاتا ہے۔ جلد کی بیماریوں سے بچنے کا بہت ہی آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جتنا ہو سکتا ہے دن میں پانی پئیں اور اپنی جلد کو تروتازه رکھیں۔

ماہرین جلد کے مطابق اگر آپ بہت خارش کرتے ہیں تو خارش کے نتیجے میں جلد پر سرخ نشانات نمودار ہونے لگتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک الارم ہے، اس کے بعد جسم پر زخم بن کر الرجی بڑھنے لگتی ہے اور وہ الرجی ایک خوفناک بیماری میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

اگر خارش کے دوران جلد پر تھپڑ، گول نشانات، آبلے اور سفید نشانات ظاہر ہوتے ہیں تو جلد پر خراشوں کا ابھرنا یا خارش کا دورانیہ معمول سے زیادہ بڑھ جانا ایک خطرے کی گھنٹی ہے جس کے ظاہر ہونے سے اپنے ڈاکٹر سے فوری طور پر رجوع کریں۔

سورج کی روشنی میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعوں میں زیادہ وقت گزارنے سے جِلد جل جاتی ہے جسے سن برن بھی کہا جاتا ہے۔

جسم کا جتنا حصہ سن برن کا شکار ہوگا، اتنا جِلد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

:مذید پڑھیئے

گرمی کے موسم میں صحت کا خیال

جلدی امراض سے بچنا

گرمی میں جِلدی امراض سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ پانی زیادہ پئیں۔

گرمیوں میں فنگس یا انفیکشن سے دور رہنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ دھوپ سے بچا جائے، گھر سے نکلتے ہوئے کسی لوشن یا سن بلاک کو اپنی جلد پر لگا کر باہر نکلا کریں۔

گرمی کے موسم میں سن بلاک لازمی لگائیں اور یاد رکھیں یہ آئلی نہ ہو سن بلاک واٹر بیس استعمال کریں۔

جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلیے کولڈ ڈرنکس کے بجائے لیموں پانی یا کوئی جوس استعمال کریں اور گھی یا تیل میں تلی ہوئی کوئی چیز نہ کھائیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *