شاہہ خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کرادیا گیا، میگھن مارکل


0

شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے میگھن مارکل نے اوپراونفری کو ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شاہی خاندان پر سنگین الزامات عائد کئے، میگھن مارکل کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کو ان کی شادی سے قدر تحفظات تھے کہ ان کے ہونے والے بیٹے کی جلد کس حد تک سیاہ ہوگی۔ ان کے مطابق اس سوچ نے انہیں خودکشی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل کے امریکہ سے نشر ہونے والے اس انٹرویو میں میگھن مارکل نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ آج بہت اچھا محسوس کررہی ہیں، وہ پرسکون ہے کہ یہاں کوئی ان کی جاسوسی کرنے والا نہیں ہے۔

Image Source: Twitter

میگھن مارکل نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال 2018 میں شاہی خاندان سے رشتہ جوڑنے سے قبل بے انتہاء گھبرائی ہوئیں تھیں، کیونکہ ان کا ماضی میں ایسا کوئی خاص تجربہ نہیں رہا تھا لیکن شادی کے بعد ذہنی تناؤ کے باعث انہیں خودکشی کے خیالات یا اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے خیالات آنے لگے، انہوں نے لوگوں سے مدد مانگی لیکن افسوس کے ساتھ انہیں کہیں سے بھی مدد اور رہنمائی نہیں ملی۔

اوپرانفری کو دیئے جانے والے انٹرویو میں 39 سالہ میگھن مارکل نے بتایا کہ ان کا بیٹا آرچی جو محض ابھی 1 سال کا ہے، اسے شہزادے کا خطاب دینے سے انکار کردیا گیا تھا کیونکہ جب اس کی پیدائش ہوئی تو شاہی خاندان کے اندر یہ خدشات جنم لینے لگے تھے، کہ اس کی رنگت کس حد تک سیاہ ہوسکتی ہے۔ جبکہ یہ تمام پیغامات انہیں ان کے شوہر شہزادہ ہیری کے ذریعے بھجوائے جایا کرتے ہیں، یہی ان کے گھر میں بیشتر گفتگو ان کے حوالے سے انہیں موضوعات کو لیکر ہوا کرتی تھی۔

تاہم میگھن مارکل کی جانب سے اس حوالے سے بات نہیں کی گئی کہ خصوصی طور پر کون اس حوالے سے اپنے خدشات رکھا کرتا تھا، البتہ شہزادہ ہیری کی جانب سے گھریلو معاملات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کے خاندان نے مالی طور پر اپنے تمام تعلقات ختم کرلئے تھے۔ جبکہ اس ان کے والد شہزادہ چارلس جو برطانوی شاہی خاندان کے سربراہ ہیں انہوں نے ایک وقت پر آکر ان کے فون آٹھانا بھی بند کردیئے تھے۔ شہزادہ ہیری کے مطابق خاندان سے علحیدگی کے وقت ان کی ملکہ برطانیہ سے تین بار اور شہزادہ چارلس 2 بار بات ہوئی تھی، جس پر انہوں نے اصرار کیا تھا کہ کیا آپ یہ تمام چیزیں لکھ کر دے سکتے ہیں؟

Image Source: Twitter

دوسری جانب بکنگھم پیلس کی جانب سے تاحال اس انٹرویو کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا ہے، یہ انٹرویو برطانوی وقت کے مطابق آج صبح نشر ہوا ہے۔

واضح رہے امریکی نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والے 2 گھنٹے دورانیے کے انٹرویو نے برطانوی شاہی خاندان کی عزت اور وقار پر ایک بار پھر سوال کھڑے کردیئے ہیں، کیونکہ اس سے قبل شہزادی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی والدہ کی جانب سے 1995 میں اپنے شوہر شہزادہ چارلس سے طلاق کے حوالے سے ایک انٹرویو دیا تھا، جس نے برطانیہ سمیت پوری دنیا میں ایک ہلچل سی پیدا کردی تھی۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے ایک رپبلک گروپ کی جانب سے ایک۔موقف سامنے آیا تھا کہ برطانیہ کی بادشاہت اس وقت سے بدترین بدحالی کا شکار ہے، جب سے بادشاہ ایڈورڈ 8 کا 1936 میں اقتدار ختم ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام کو جانے کی فوری ضرورت ہے۔

انٹرویو میں مگھن مارکل کی جانب سے نے شاہی خاندان کے کچھ افراد سفاک، بدتمیز اور نسل پرستانہ تبصرے کا مجرم بھی قرار دیا ہے۔ جبکہ انہوں نے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پر الزام عائد کیا کہ اپنی شادی سے قبل وہ ان کی وجہ غمزدہ ہوکر روئیں تھیں۔ اگرچے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل دونوں کی جانب سے شاہی خاندان پر تنقید تو کی گئی تاہم ملکہ برطانیہ ایلزبتھ پر براہ راست کوئی تنقید نہیں گئی۔

Image Source: Twitter

میگھن مارکل آنسو پوچھتے ہوئے نے مزید بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔ یہ ایک بہت واضح، حقیقی اور خوفناک سوچ تھی۔ مجھے یاد ہے، کیسے شہزادہ ہیری نے انہیں سنبھالا تھا۔

یاد رہے گزشتہ برس جنوری میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو رہے ہیں، جس سے شاہی خاندان کافی مسائل دوچار ہوئے تھے۔ جبکہ گزشتہ مہینے بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی تھی کہ بکنگھم پیلس اور شہزادہ ہیری کے درمیان اب ہمیشہ کے لئے علحیدگی جبکہ وہ دونوں شخصیات آزادانہ زندگی کے لئے امریکہ منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

دوران انٹرویو شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ شاہی محل کے ساتھ اختلافات کی بنا پر اپنی ماں شہزادی ڈیانا کی تکلیف کا سوچ کر ان کا دل ٹرپتا ہے کیونکہ وہ اور میگھن ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جب کہ ڈیانا اس تمام صورتحال میں تنہا تھیں.

یاد رہے شہزادہ ہیری، شہزادہ چارلس کے بعد شاہی خاندان کے دوسرے تخت نشین تصور کئے جاتے تھے۔ انہوں نے سال 2018 میں میگھن مارکل سے رشتہ ازدواج میں منسلک پوگئے تھے البتہ کچھ ہہ عرصے بعد انہوں نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوتے ہوئے خاندان سے علحیدگی اختیار کرلی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *